ساہیوال،ٹریفک کے دومختلف حادثات کے دو مقدمات درج‘ایک ڈرائیور گرفتار‘دوسرا فرار

ہفتہ 24 دسمبر 2016 18:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) ٹریفک کے دومختلف حادثات کے دو مقدمات درج‘ایک ڈرائیور گرفتار‘دوسرا فرار۔ نواحی گائوں136/9-Lکے قریب جی ٹی روڈ پر ایک بس نمبری 05/FSD کے ڈرائیور آصف نے تیزرفتاری سے چلاتے ہو ئے کار میںٹکر مار دی جو دسراج دین کے غلط پارک کئے ہوئے ٹرالر نمبری299/TKG سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ندیم شہزاد‘ عمر فاروق اور عبدالرئوف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایک اور حادثہ فتو موڑ پر ملزم ناہید گل نے ٹرالر لاپرواہی سے چلاتے ہو ئے ویگن میں ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں محمد رشید کا بیٹا فیصل جاں بحق ہوگیا اور 8افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں