ساہیوال،ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے کے طلائی زیورات‘ نقدی‘ایل ای ڈی سکرین اورکپڑے لے اڑے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 18:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے کے طلائی زیورات‘ نقدی‘ایل ای ڈی سکرین اورکپڑے وغیرہ لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات بی بلاک فرید ٹائون میںہو ئی یہاں ڈاکٹر غلام رسول کے گھر 929/Bفرید ٹائون میں 4نامعلوم ملزمان شام 7بجے گھر میں گھس آئے اور اہل خانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بناکر کمرے میں بند کردیا اور گھر سے نقدی طلائی زیورات ‘ایل ای ڈی سکرین وغیرہ کل مالیتی5لاکھ50روپے چھین لی۔

دوسری واردات 70/4-Rمیں ہوئی یہاں8نامعلوم ملزمان رات کے وقت گھر میںگھس آئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر کمرے میں بند کردیا اورگھر سے نقدی‘ طلائی زیورات ‘چاندی نقدی ساڑھی3لاکھ روپے اور کپڑے وغیرہ لیکر فرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں