پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جو اپنی اپنی بہتری علمی صلاحیتوں سے اس ملک کو اوج ثریا تک پہنچا سکتے ہیں،صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی ملک ندیم کامران

ہفتہ 24 دسمبر 2016 18:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جو اپنی اپنی بہتری علمی صلاحیتوں سے اس ملک کو اوج ثریا تک پہنچا سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی ملک ندیم کامران نے ایک مقامی کالج کے ساتویں کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے ثمرات تعلیم کے ساتھ منسلک ہیں اس لئے نوجوان طلبا و طالبات نہایت ایمانداری سے تعلیم حاصل کریں اور ملک و ملت کی خدمت میں مصروف ہو جائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سی پیک جیسا عظیم الشان منصوبہ اس ملک کیلئے قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کے لئے باعث ہم انشاء اللہ سات آٹھ ارب ڈالر سالانہ کمانے کی پوزیشن میں آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس وقت حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں کراچی سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ بن چکی ہے جو در اصل اکنامک کوریڈور کے ذریعے ہمیں چین اور سنٹرل ایشیا تک منڈی تک رسائی اور مستقبل میں بے شمار صنعتی و ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی پیر عمران شاہ ولی ایم این اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج طلبا اور نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین اخلاقی و سماجی تربیت پر دھیان دینا ہو گا کیونکہ ہمارے محترم نبی ﷺ نے ہمیشہ بہترین اخلاقیات پر زور دیا ہے اور اسے دو جہانوں میں کامیابی کی ضمانت قرار دیا ہے۔ڈائریکٹر کالجز پروفیسر قاضی عبدالناصر اور کالج چیئرمین پروفیسر آصف تنویر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں