ساہیوال، دھاتی ڈور ایک اور جان لے گئی ، پتنگ اڑاتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے طالب علم جاں بحق

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) آج یہاں لالہ زار کالونی میں دھاتی ڈور سے پتنگ اڑاتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے چوتھی جماعت کا طالب علم عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق لالہ زار کالونی میں ایک دوکاندار محمد شفیق کا بیٹا گھر کی چھت پر دھاتی ڈور سے پتنگ اڑا رہا تھا کہ اس کی ڈور بجلی کی تاروں میں پھنس گئی جسے بچے کی اپنی طرف کھینچتے ہوئے بجلی کا شدید جھٹکا لگا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس تھانہ فتح شیر نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ساہیوال شہر طارق بن زیاد کالونی ، فتح شیر کالونی ، غلہ منڈی ، جہاز گرائونڈ اور رامے ٹائون میں کھلے بندوں پتنگیں فروخت ہو رہی ہے اور پتنگ بازی زوروں پر ہے اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں