ڈکیتی وچوری کی مختلف واردا توں میں شہری نقدی‘ موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:48

ساہیوال۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے نقدی‘ موبائل فون ‘ٹریکٹر ٹرالی ‘مکئی اور دو موٹرسائیکلیں لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 87/9-L میںہو ئی جہاں امانت رضا رات کے وقت موٹرسائیکل پر گیمبر سے ساہیوال آرہاتھا کہ ویو ہوٹل کے قریب نامعلوم شخص لفٹ لیکر موٹرسائیکل پر بیٹھ گیا اور 87/9-Lکے قریب بائی پاس پر گن پوائنٹ پرروک لیا اس دوران اس کے دیگر 5نامعلوم ساتھی بھی آگئے اور اسلحہ کے زورپر نقدی وموبائل فون کل مالیتی19ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔

دوسری واردات بائی پاس پر 92/9-Lکے قریب ہوئی یہاں نورپور کا رہائشی آڑھتی عبدالرئوف رات کے وقت اپنے ڈرائیور ندیم اور محمد وسیم کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالی پر مکئی لوڈ کرکے ساہیوال آرہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور انہیں باندھ کر ٹریکٹر ٹرالی معہ لوڈ شدہ مکئی 300توڑے چھین کرفرارہو گئے۔

(جاری ہے)

تیسری واردات 3/10-Lمیںہو ئی یہاں ذیشان رات کے وقت اپنی موٹرسائیکل نمبری 9870/LEX پر چیچہ وطنی سے ساہیوال جارہاتھا کہ پرانا ٹول پلازہ ہڑپہ کے قریب 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موبائل فون‘ اے ٹی ایم کارڈ‘ موٹرسائیکل ونقدی 40ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔

چوری کی واردات شیخ ظفر علی سٹیڈیم کے باہر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے امانت گل کی موٹرسائیکل نمبری1182/sLKمالیتی98ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں