غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج ‘ چوہدری زاہداقبال ساہیوال کے ضلعی چیئرمین، رانا سجاد اور رانا فاروق وائس چیئرمین منتخب

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:48

ساہیوال۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں مسلم لیگ(ن) کے چوہدری زاہداقبال ساہیوال کے ضلعی چیئرمین جبکہ رانا سجاد اور رانا فاروق وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں ضلعی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کیلئے جمعرات کو پولنگ ہوئی جس میں مسلم لیگ(ن) کے چوہدری زاہداقبال 96 ووٹ حاصل کر کے ضلعی چیئرمین جبکہ رانا سجاد اور رانا فاروق وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ضلعی چیئرمین افضل بریال اور محمدیارڈمرااوراعجازخاں بلوچ وائس چیئرمینوں کے امیدواروں نے 13 ووٹ حاصل کئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں