مہر منظور احمد سیال وکیل کے قتل کے دو ملزم گرفتار ، ایک دوبئی فرارہونے میں کامیاب انٹر پول سے رابطہ قائم

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) پولیس نور شاہ نے وکیل مہرمنطور احمد سیال کے قتل کے دو ملزموں محمد نواز اورذاکر حسین کو گرفتارکر لیا ہے جبکہ ایک ملزم افضال دبئی فرار ہو گیا ہے ملزم افضال نے دبئی جانے کے لیے پرویز عباس کے نام سے پاسپورٹ بنا رکھا تھا اور 14دسمبر کو وکیل مہر منظور احمد سیال کے قتل کے بعد 16دسمبر کو لاہور سے دبئی فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا ۔

تاہم پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطہ کر لیا ہے تاہم ملزم محمدنواز سے آلہ قتل پمپ ایکشن کی ریکوری کے لیے چھ روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 14دسمبر کو پانچ ملزموں ندیم نصیر ، محمدنواز ، ذاکر حسین ،عمران اورافضال نے محمد اشرف پولیس کے اے ایس آئی کے ایماء پر فائرنگ کرکے یوسف والا نور شاہ روڈ چک 4-69آر کے موڑ پر موٹر سائیکل سوار وکیل مہر منظور احمد سیال کو دیرینہ رنجش پر فائرنگ کرکے قتل اور اس کے بھائی مجید سیال کو شدید زخمی کر دیا تھا جس پر پولیس تھانہ نور شاہ نے مقتول کے بھائی نور صمد کی رپورٹ پر پولیس کے اے ایس آئی سمیت چھ ملزموں کے خلاف مقدمہ 149-148-324-302اور 109ت پ درج کردرج کر لیا تھا پولیس نے دو ملزموں کو گرفتا ر کر لیا جبکہ افضال بیرون ملک فرار ہو گیا اور اے ایس آئی محمد اشرف عدالت سے حفاظتی ضمانت پر ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں