صنعتی ترقی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، حکومت کاروبار کیلئے بہترین ماحول فراہم کر رہی ہے، سی پیک منصوبے سے جنوبی پنجاب میں بھی معاشی سرگرمیاں تیز ہونگی

ساہیوال چیمبر آف کامرس ساہیوال کے سابق صدر حاجی سہیل انجم انصاری کا اجلاس سے خطاب

بدھ 21 دسمبر 2016 20:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) ساہیوال چیمبر آف کامرس ساہیوال کے سابق صدر حاجی سہیل انجم انصاری نے کہاہے کہ صنعتی ترقی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہماری زراعت بھی صنعت سے منسلک ہے صنعت کا پہیہ چلے گا تو ملک ترقی کرے گا اور روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔حکومت کاروبار کیلئے بہترین ماحول فراہم کر رہی ہے سی پیک کے منصوبے سے جنوبی پنجاب میں بھی معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی ۔

وہ گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے انتخابی مہم کے دوران اسلام آباد میں صنعتکاروں اور تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر امیدوار برائے صدر زبیر طفیل ‘امیدوار برائے سینئر وائس پریذیڈنٹ عامر عطاء باجوہ ‘امیدوار برائے وائس پریذیڈنٹ ملک منظور ‘ امیدوار نائب صدر ظفر بختاوری ‘ملک سہیل ‘شکیل ڈھنگیر ا ‘حنیف گوہر ‘میاں عزیز الرحمن چن اور دیگر ملک بھر سے آئے ہوئے دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صنعتکار اور تاجر ہمارے ملک کا بہت اہم طبقہ ہے ان کو بہترین اور ساز گار کاروباری ماحول فراہم کرنا حکومتی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت بجلی کی پیداوار ‘تعلیم وسہولیات کی فراہمی ‘پینے کے صاف پانی کی فراہمی ‘ سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور دیگر بے شمار ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کروا رہی ہے جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں