چینی انجینئر چمنی میں ویلڈنگ کرتے گر کر جاں بحق

بدھ 21 دسمبر 2016 20:12

ساہیوال۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) چینی انجینئر چمنی میں ویلڈنگ کرتے ہو ئے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قادر آباد کول پاور پلانٹ پر ایک چینی انجینئر لی لیونگ چمنی پر ویلڈنگ کررہاتھاکہ اس دوران پائوں پھسلنے سے وہ نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑگیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں