گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال کوجدید تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں،کمشنر ساہیوال

بدھ 21 دسمبر 2016 20:12

ساہیوال۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)شہریوں کی سہولت کے لئے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال کوجدید تقاضوں کے مطابق بہتر کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں کمشنر بابر حیات تارڑ نے مذکورہ ہسپتال میں خصوصی اجلاس میں صدارت کی اور کہا کہ اس ادارے کو علاج معالجے کی بہترین خدمت گاہ بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ ہسپتال ابتدائی طور پر 75بیڈز پر مشتمل تھا جس میں بعد ازاں 45بیڈز کا اضافہ کیا گیا تاہم فنڈز اور سٹاف کی کمی کے باعث اس ادارے کی کارکردگی کو زیادہ موثر نہیں بنایا جا سکا۔ اجلاس میں تمام انتظامی اور طبی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے کمشنر نے SNEمرتب کرنے کی ہدایت کی ہے -جس کی منظوری کے بعد مذکورہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور معاون عملے کی کمی کا مسئلہ جلد مستقل بنیادوں پر حل کر لیا جائے گا-قبل ازیں کمشنر بابر حیات تارڑ اور ڈی سی او شوکت علی کھچی اور انتظامیہ کے افسران نے ہسپتال کے مختلف دوروں کے دوران دستیاب سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر عبد الوحید کو پابند کیا جبکہ انہوں نے ہسپتال کے قیام سے لے کر اب تک کی صورتحال سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

مذکورہ اجلاس میں ڈی سی او شوکت علی کھچی ،اے ڈی سی جی رضوان نذیر ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس ،ایم ایس ڈی ایچ کیو عبدالعزیز ،ایس سی بلڈنگ ساجد رشید اور پروفیسر ڈاکٹر اظفر فاروق ،اسسٹنٹ کمشنر صبا اصغر اور ایوب بخاری و دیگر افسران موجود تھے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں