ضلع کونسل ساہیوال چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن)ا ور تحریک انصاف کے امیدواروںمیں کانٹے دار مقابلہ ہوگا

میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے مسلم لیگ ن کے مئیر اسد علی خاں بلوچ اور ڈپٹی مئیر محمد نعیم ساجد ہیپی بلا مقابلہ منتخب

بدھ 21 دسمبر 2016 20:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) ضلع کونسل ساہیوال کے چیئر مین اور دو وائس چیئر مینوں کے انتخاب کے لیے پولنگ 22دسمبر کو ہوگی ۔ضلع کونسل ساہیوال کے چیئر مین کے لیے مسلم لیگ (ن )کے امیدوار کے پینل کا تحریک انصا ف کے پینل سے مقابلہ ہوگا جبکہ آزاد امیدوار چوہدری آصف علی الیکشن سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن ) کے پینل میں چیئر مین کے لیے چوہدری زاہد اقبال اور دو وائس چیئر مین رانا محمد فاروق اور رانا سجاد حسین امیدوار ہیں اور تحریک انصاف کے پینل کے چیئر مین کے امیدوار محمد افضل پر بار ، وائس چیئر مین کے دو امیدوار چوہدری محمد یار ڈمرہ اور اعجاز خاں بلوچ امیدوار ہیں ۔

ان دونوں پینلوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا ۔جبکہ آزاد پینل کے امیدوار چوہدری آصف علی اور وائس چیئر مین کے امیدوار محمد معراج خالد اور محمد اختر جاوید مسلم لیگ (ن )کے امیدوار چوہدری زاہد اقبال کے پینل کے حق میں ریٹائر ڈ ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اسد علی خاں بلوچ میئر اور محمد نعیم ساجد ہیپی ڈپٹی مئیر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہ کرائے تھے اس لیے ریٹرنگ افسر نے مسلم لیگ ن کے مئیر اورڈپٹی مئیر کے امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا تھا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں