ساہیوال، میونسپل کمیٹی کمیر اور میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن )کوئی امیدوار لانے میںکامیاب نہ ہو سکی

بدھ 21 دسمبر 2016 20:08

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) میونسپل کمیٹی کمیر اور میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے چیئر مین اور وائس چیئر مینوں کے انتخاب کے لیے پولنگ 22دسمبر کو ہوگی ۔ میونسپل کمیٹی کمیر اور میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کا کوئی امیدوار انتخاب میں حصہ نہیں لے رہا جبکہ تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کمیر کے لیے تحریک انصاف کے چیئر مین کے امیدوار مسعود جیلانی اور وائس چیئر مین محمد اسلم امیدوارہیں ان کے مقابلہ میں آزاد امیدوار برائے چیئرمین ابرار جیلانی اور وائس چیئر مین محمد یٰسین اور تیسرے چیئر مین ک لیے آزادامیدوار میاںنعمان قادر ہوتیانہ اور وائس چیئر مین محمد اقبال عاصم امیدوار ہیں ۔اور ان امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا ۔ میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار برائے چیئر مین رانا محمد اجمل خاں اور وائس چیئر مین کے لیے ملک اصغر علی امیدوار ہیں جبک آزاد امیدوار چوہدری فیاض حسن کمبوہ چیئر مین کے لیے اور وائس چیئر مین چوہدری محمد آصف رفیق امیدوار ہونگے اور دونوںپینلوں میں زبر دست معرکہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں