قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ٹاور سے گر کر جاں بحق ہونے والے چینی ورکر کی لاش چینی کمپنی کے منیجر کے سپردکر دی گئی

بدھ 21 دسمبر 2016 20:08

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال کے زیر تعمیر منصوبہ میں ٹاور سے گر کر جاں بحق ہونے والے چینی ورکر لی لیونگ(Liu-Luong) کی لاش منگل کی رات بارہ بجے سول ہسپتال ساہیوال میں کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڈ نے چینی کمپنی کے منیجر کے سپرد کر دی جس کے بعد چینی ورکر کی لاش (سی ایم ایچ )اوکاڑہ شفٹ کر دی گئی جہاں سے اسے چین بھیجا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کو زیر تعمیر قادر آباد کو ل فائر پاور پراجیکٹ کے ٹاور سے 35سالہ چینی ورکر لی لیونگ(Liu-Luong) شدید زخمی ہوگیا جسے بیہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں ایمر جنسی وارڈ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں