چوری کی مختلف وارداتیں، چوردو موٹرسائیکلیں ‘نقدی ودیگر اشیاء لے اڑے

منگل 20 دسمبر 2016 18:10

ساہیوال۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء)چوری کی مختلف وارداتوں میں چوردو موٹرسائیکلیں ‘نقدی ‘جنریٹر ‘موبائل فون اور الیکٹرک موٹروغیرہ لے اڑے ۔چوری کی واردات ایس بلاک فرید ٹائون میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان عبدالرحمن کے گھر کے باہر سے اس کی موٹرسائیکل نمبری 6855/SLPمالیتی 25ہزار روپے چرالی ۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں دفتر بلدیہ میں نامعلوم ملزمان نے محمد یاسر کی موٹر سائیکل نمبری 452/SLLمالیتی 47ہزار روپے ‘گرلز کالج کے قریب نامعلوم ملزمان نے ارسلان لطیف کی دوکان سے جنریٹر ‘ نقدی اور پارچات وغیرہ مالیتی 1لاکھ 50ہزار روپے‘لیاقت چوک میں دو نامعلوم ملزمان نے زوہیب اکرام کی دوکان سے دو موبائل فون مالیتی 7ہزار روپے ‘92/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے شوکت مجید کے احاطہ مویشیاں سے چارہ مشین کی الیکٹرک موٹر مالیتی 15ہزار روپے اورچوک پاکپتن میں ٹرک اڈہ کے قریب محمدتنویر نے محمدنعیم کے کیش کائونٹر سے نقدی 1لاکھ 70ہزار روپے چرالی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں