ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر عدنان شہزاد دوسرے محکموںکی مانیٹرنگ کرتے ہوئے خود پکڑے گئے

مانیٹرنگ افسر ، کالونی اسسٹنٹ ساہیوال اور دو سابق ڈی او سی افسروں کو ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا۔ نوٹسز جاری

منگل 20 دسمبر 2016 16:36

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ساہیوال عدنان شہزاد دوسروںکی مانیٹرنگ کرتے ہوئے خود پکڑے گئے ۔ سول ریسٹ ہائوس ساہیوال میں قیام کے باوجود سرکاری خزانہ کو 3لاکھ18ہزار 215روپے کا جھٹکا لگا دیا ڈی سی او ساہیوال نے مانیٹرنگ آفیسر کو سرکاری خزانہ میں رقم جمع کرانے کا نوٹس دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ساہیوال عدنان شہزاد جو کہ عرصہ دو سال سے ریسٹ ہائوس میں قیام پذیر ہے اور ریسٹ ہائوس کا کرایہ سرکاری خزانہ میں جمع نہیں کراتے اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری محکموں کی نشاندہی کرنا اور ان کے خلاف ایکشن لینا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی ذمہ داریوںمیں شامل ہے لیکن وہ دوسرے تمام سرکاری محکموں میں چھاپے مار کر کیڑے نکالتے رہتے ہیں لیکن خود سرکاری خزانہ کو ٹیکہ لگانے سے باز نہ آئے اور جب ملتان سے آئی ہوئی ایک آڈٹ ٹیم نے آڈٹ کیا تو آڈٹ کے دوران ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ساہیوال خود ناجوازی کے مرتکب پائے گئے اور آڈٹ ٹیم نے ریکوری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی سی او نے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔جبکہ کالونی اسسٹنٹ ساہیوال چوہدری اختر علی اور سابق ڈی او سی محمد کامل خاں اور سابق ڈی او سی عارف عمر عزیز بھی ڈیفالٹر پائے گئے اور ان کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں