ساہیوال ٹریفک حادثات ریٹائرڈ سرکاری افسر اور ڈرائیور جاں بحق ، پانچ شدید زخمی

تین زخمیوں کی حالت نازک‘کار ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے کار سمیت فرار ہوگیا

منگل 20 دسمبر 2016 13:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ ساہیوال اولڈ ہڑپہ روڈ پر چک 6-100آر کے قریب ہوا یہاں ایک موٹر سائیکل نمبر 1994ایس ایل اے بیل گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ریٹائرڈ سرکاری افسر امیر الدین پینسٹھ سالہ جاں بحق اسکا بیٹا منیر احمد شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر پل سکھ بیاس کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار کیری ڈبہ 1397پی کے الٹ جانے کے نتیجہ میں ڈرائیور جعفر علی جاں بحق اور سیلز مین عبدالطیف شدیدزخمی ہوگیا ۔تیسرا حادثہ ساہیوال ملتان روڈ پر ہڑپہ اسٹیشن کے قریب ہوا یہاں یو ٹرن پر تین موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتار کار نے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ساجد 25سالہ ہڑپہ شہر ، شہباز 22سالہ ہڑپہ شہر اور 5سالہ بچہ علی ہڑپہ شہر شدید زخمی ہو گئے تینوں زخمیوںکو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں تینوں کی حالت نازک ہے ، کار ڈرائیور حادثہ کے بعد کار سمیت فرار ہوگیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں