ساہیوال، کاشتکار کے قاتل کو سزائے موت اور اس کے دوست عمر قید سخت اور دو ، دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

پیر 19 دسمبر 2016 21:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال سعید اختر سندھو نے معمولی بات پر ایک کاشتکار محمد شان کے قتل کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد سرور کو سزائے موت اور اس کے دوست محمد یعقوب کو عمر قید سخت اور دو ، دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

جرمانہ کی رقم بطور معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ملے گی ۔ اثتغاثہ کے مطابق 19مئی 2011کو چک 9-122ایل میں کھیتوں میں کام کرتے ہوئے ایک کاشتکار محمد شان کو ملزموں نے معمولی بات پر پھانسی دیکر ہلاک اور اس کے بیٹے عثمان کو تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا تھا ۔پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں