ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی وقیمتی اشیاء سے محروم

پیر 19 دسمبر 2016 20:19

ساہیوال۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 2موٹرسائیکلیں ‘نقدی اورموبائل فون لے اڑے ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں محمدپور میں ہوئی یہاں محمد پور کے رہائشی محمدنعیم اپنے بھائیوں اظہر حسن اورظہور خان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ساہیوال سے گھر جارہے تھے کہ راستے میں 4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل ‘نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ چوری کی واردات ریلوے روڈ پرہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے طیب شمشاد کی موٹرسائیکل نمبری 535/SLLمالیتی 63ہزار روپے چراکرلے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں