تنخواہ مانگنے پر تلخ کلامی ، دکان مالک نے ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پیر 19 دسمبر 2016 20:19

ساہیوال۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) تنخواہ مانگنے پر تلخ کلامی کے نتیجہ میں مالک نے ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ‘مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلشن علی ہائوسنگ کالونی میںرضوان احمد ایک دکان پر ریاض کے پاس ملازمت کرتا تھا اور ریاض نے رضوان کو 3/4ماہ کی تنخواہ نہیں دی تھی تنخواہ مانگنے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور مشتعل ہو کر ریاض وغیرہ 3ملزمان نے فائرنگ کرکے رضوان احمد کو شدید زخمی کردیا جو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ۔پولیس نے مقدمہ قتل درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں