انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام شہداء اے پی ایس کی یاد میں ریلی نکالی گئی

پیر 19 دسمبر 2016 20:19

ساہیوال۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) شہداء اے پی ایس پشاور کی یاد میں ریلی نکالی گئی‘ ریلی کی قیادت انجمن طلباء اسلام جنوبی پنجاب کے پریس سیکرٹری محمدبلال جٹ‘ ڈویژن ناظم خالد محمودکاٹھیہ‘ ضلع ناظم قمرعباس بشیرااورساجدرکھوال نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمدبلال نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاورکے معصوم طلباء کی شہادت جوکہ پاکستان کے آنے والے کل کی قیادت تھی ان کاخون رائیگاں نہیں جائیگا۔ معصوم جانوں کاہم سب پاکستانیوں پرقرض ہے۔ پاکستانی کے تمام طلباء اپنے قلم اورکتاب کے ہتھیار سے ملک دشمنوں کامقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شاہینوں نے اپنے خون سے جوشمع روشن کی ہے وہ آنیوالی نسلوں کے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں