طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید علوم سے بہرہ ور کیا جائے، کمشنر ساہیوال

پیر 19 دسمبر 2016 20:19

ساہیوال۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید علوم سے بہرہ ور کیا جائے تا کہ وہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکیں ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے آئی ٹی لیبز کی گذشتہ 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مستقبل کے معماروں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی سسٹم کو بھی یقینی بنا رہی ہے ۔مذکورہ اجلاس میں ڈی سی او ساہیوال شوکت علی خان کھچی ،ڈی سی او اوکاڑہ راناسقراط امان اللہ ،ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس اور ای ڈی او ناہید واصف ،محمد سلیم اور جاوید مرزا کے علاوہ ای ڈی او فنانس سکندر بخاری و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔بعد ازاں کمشنر نے ساہیوال شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر کے حوالے سے ایریامنیجر کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں