ساہیوال، محمد پور پولیس چوکی کے قریب بیوپاری سے ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل ،نقدی لوٹ لی

پیر 19 دسمبر 2016 14:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2016ء) ساہیوال فرید ٹائون محمد پور روڈ پر پولیس چوکی محمد پور کے قریب چار ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری محمد نعیم سے موٹر سائیکل ، نقدی 94ہزار 3سو روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محمد نعیم بیوپاری اپنی موٹر سائیکل 9801ایس ایل کے ہنڈا پر ساہیوال شہر سے شام چھ بجے اپنے چک محمد پور جا رہا تھا جب چک کے قریب پولیس چوکی کے پاس پہنچا تو اسلحہ سے مسلح چار ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ، موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ بہادر شاہ نے مقدمہ 392-397ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں