ساہیوال،ٹریفک حادثات طالب علم اور بیوپاری سمیت دو جاں بحق ، چار شدید زخمی

ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن رائو شفیق احمد نیورو سرجری وارڈ میں داخل

اتوار 11 دسمبر 2016 18:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک طالب علم ، ایک بیوپاری سمیت دو جاں بحق اور ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن رائو شفیق سمیت چار شدید زخمی ، جن میں دو کی حالت نازک ہے۔ساہیوال پاکپتن روڈ پر پل کنال سکھ بیاس کے قریب دو موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سے گر کر دسویں جماعت کا طالب علم محبوب احمد جاں بحق اسکا باپ مقبول اور احمد یار شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔دوسرا حادثہ ساہیوال فیصل آباد روڈ پر چک 58اے جی ڈی کے قریب ہوا یہاں ایک ٹریکٹر ٹرالی 416او کے ٹی نے دو موٹر سائیکل سواروں بیوپاری شاہنواز اور اس کے باپ محمد اعظم کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں بیوپاری شاہ نواز جاں بحق اورمحمد اعظم شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور حادثہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

ایک اور حادثہ گورنمنٹ کالج چوک ساہیوال میں ہوا یہاں دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ساہیوال رائو شفیق احمد خاں شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کے موٹر سائیکل سے ٹکرانے والے دونوں نوجوان حادثہ کے بعد موٹر سائیکل سمیت فرار ہو گئے۔ زخمی رائو شفیق احمد کو سول ہسپتال ساہیوال نیورو سرجری وارڈ میں خصوصی نگہداشت کے یونٹ میںداخل کرا دیا گیا ہے جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں