واپڈا میپکو ساہیوال سرکل دھند کے سبب 122فیڈر ٹرپ کرگئے ، ضلع ساہیوال تاریکی میں ڈوب گیا

شہری علاقوں میں 9گھنٹے اور دیہی علاقوںمیں گیارہ گھنٹے بعد بجلی کی سپلائی بحال

اتوار 11 دسمبر 2016 18:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) واپڈا میپکو ساہیوال سرکل دھند کے سبب واپڈ اکے 122فیڈرٹرپ کرنے سے ساہیوال شہر ، ہڑپہ ، چیچہ وطنی ، کسووال ، اقبال نگر، قادر آباد ، یوسف والا، کمیر اور نور شاہ تاریکی میں ڈوب گئے ۔ ساہیوال شہر میں 9گھنٹے اور دیگر علاقوں میں گیارہ گھنٹے بعد بجلی کی سپلائی بحال ۔تفصیلات کے مطابق یوسف والا گرڈ اسٹیشن کی مین سپلائی لائن 220کے وی میں دھند کے سبب خرابی پیدا ہو گئی جس کے سبب ہفتہ کی رات 12بجکر 40منٹ پر بجلی کی سپلائی جھٹکے مار کر معطل ہو گئی جس کے بعد گرڈ اسٹیشن ملتان روڈ ، طارق بن زیاد کالونی گرڈ اسٹیشن ، جہاز گرائونڈ گرڈ اسٹیشن ،ہڑپہ گرڈ اسٹیشن ، کمیر گرڈ اسٹیشن، چیچہ وطنی گرڈ اسٹیشن اور کسووال گرڈ اسٹیشن سمیت آٹھ گرڈ اسٹیشن ٹرپنگ کے سبب بند ہو گئے اور بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی اور میپکو ساہیوال سرکل کا پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامناں کرنا پڑا فجر کے وقت نمازیوں کو وضو کے لیے مساجد میں پانی بھی دستیاب نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

9 گھنٹے بعد یوسف والا گرڈ اسٹیشن کی 220کے وی کی سپلائی لائن مرمت کے بعد ساہیوال شہر کو بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی جبکہ دوسرے علاقوں میں گیارہ گھنٹے بعد بجلی کی سپلائی بحال ہوئی شہریوں نے واپڈا گرڈ اسٹیشن ، یوسف والا میں فنی خرابی پیدا ہونے کا چوبیس گھنٹے قبل معاملہ ایکسیئن گرڈ کے نوٹس میں آنے کے باوجود گرڈ اسٹیشن کے سٹاف نے فنی خرابی کو دو ر نہ کیا بلکہ وہ مقررہ وقت سے قبل ہی چھٹی کرکے چلے گئے۔ شہریوں نے اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ذمہ دار افسروں کو معطل کرکے تحقیقات کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں