ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر ‘ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق‘ ماں شدید زخمی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:20

ساہیوال ۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ کمسن بچہ موقع پر جاں بحق اور ان ماں شدید زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قطب شہانہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈیڑھ سالہ کمسن بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی ماں نسیم بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں