ٹریفک پولیس نے جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری کردیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:20

ساہیوال ۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ٹریفک پولیس نے جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری کردیاہے جس کے تحت شہریوںکو کسی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد چوہدری نے بتایاہے کہ شہر کی اہم شاہرائوں اور چوکوں میں 62افسران وملازمین تعینات کئے ہیں جن میں 4انسپکٹرز‘ 4سب انسپکٹرز اور 8اے ایس آئیز اور اہلکاروںکی بے نیم ڈیوٹی لگائی ہے جو جلوس کے روٹس دیپالپور بازار ‘جوگی چوک‘ صدر چوک ‘ٹینکی چوک‘ پاکپتن چوک ‘ کھوکھا بازار اور دیگر اہم مقامات پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

انہوںنے کہاکہ کسی شہر ی کو قانو ن کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ ‘ بغیربانسری سائلنسرزاورفائروالے سائلنسرزموٹرسائیکل سوار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں