چیئر مین ضلع کونسل کے امیدوار مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری زاہد اقبال کی آزاد گروپ کے 20ارکان نے حمایت کا اعلان کر دیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء)ضلع کونسل ساہیوال کے چیئر مین کے امیدوار اور مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرچوہدری زاہد اقبال سابق ایم این اے کی ضلع کونسل کے بیس ارکان کے آزاد گروپ نے حمایت کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف اور چوہدری زاہد اقبال کی موجودگی میں سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں کیا اس موقعہ پر یونین کونسلوںکے آزادگروپ کے پندرہ چیئر مینوں چوہدری ساجد بشیر ، مسعود انور فتیانہ، بشارت گیلانی اور ان کے بارہ ساتھیوں چیئر مینوں اور آزاد گروپ کی حمایت سے خصوصی نشستوں پر منتخب ہونے والے پانچ ممبران ضلع کونسل عبدالحمید اور ان کے ساتھیوں نے بھی اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر چوہدری محمد اشرف ایم این اے نے انکشاف کیا کہ اس گروپ کو ایوان کے 105میں سے 72ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہیں اور یہ گروپ آسانی سے کامیاب ہو جائیگا اس موقعہ پر یونین کونسل کے چیئر مین شاہد دادڑا اور یونین کونسل کے چیئر مین ظل حسنین گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگوار خاندانوں سے دلی دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں