سپیشل برانچ کا جعلی کیچپ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ‘ 20ڈرم اور جعلی کیچپ بھری گاڑی برآمد‘ 4ملزمان گرفتار

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:27

ساہیوال۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) سپیشل برانچ کا انتظامی و صحت افسران کے ہمراہ جعلی کیچپ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ‘ 20ڈرم اور جعلی کیچپ بھری گاڑی برآمد‘ 4ملزمان گرفتار‘ فیکٹری مالک فرار۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 89/6-R میں طارق نامی ایک شخص جعلی کیچپ بنانے کاکام کررہاتھا اور پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے لیکن یہ جعلی کیچپ بنانے کا دھندہ جاری رکھے ہو ئے تھا جس کی اطلاع سپیشل برانچ کو بھی ہوئی اور ایس ایس پی سپیشل برانچ غلام عباس تارڑ نے اے ڈی سی رضوان نذیر اور محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ آفیسر اسلم پرویز بھٹی اور ڈسٹرکٹ سینٹر ی انسپکٹر منیر احمد کے ہمراہ کامیاب چھاپہ ما ر کر فیکٹری سے جعلی کیچپ کی20ڈرم اور گاڑی سے بھی کیچپ قبضہ میں لے لی۔

(جاری ہے)

چھاپہ کے وقت فیکٹری مالک طارق فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا جبکہ فیکٹری میں کام کرنے والے کامران طارق ‘ ارسلان طارق ‘ وسیم اور دکاندار رضاعبدالغفور کوگرفتارکرلیاگیا۔ بتایاگیا ہے کہ ملزمان کیمیکلز‘ سٹارچ اورکلر کے ذریعے جعلی کیچپ بناکرعوام کوزہر فروخت کرکے لوگوں کی صحت سے کھیل رہے تھے۔ ملزمان کو تھانہ فریدٹائون کے حوالے کردیاگیا ہے۔ شہریوں نے ایس ایس پی سپیشل برانچ غلام عباس تارڑ اور دیگرافسران کوجعلی فیکٹری کیچپ برآمد کرنے کے اقدام کو سراہاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں