شہریوں کو بہترین ،جدید اور بروقت طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کا فرض ہے ، ڈی ایچ کیو اینڈ ٹیچنگ

منگل 6 دسمبر 2016 21:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء)شہریوں کو بہترین ،جدید اور بروقت طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کا فرض ہے اس مقصد کے لئے ڈی ایچ کیو اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کو ماڈرن ماڈل میڈیکل یونٹ میں تبدیل کرنے کے لئے تمام سرکاری وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں -ضرورت اس امر کی ہے اس ادارے میں کام کرنے والے ڈاکٹر اور معاون عملہ آنے والے مریضوں کی مکمل مسیحائی کرے -یہ باتیں کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے آج ڈی ایچ کیو ہسپتال کے افسران اور ڈاکٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں-انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ حادثات میں مریضوں کو 24گھنٹے ڈاکٹروں اور ضروری ادویات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے -

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں