کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کی ہدایت

غیر معیاری پولیتھین شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنایا جائے

منگل 6 دسمبر 2016 21:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر معیاری پولیتھین شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنائیں -یہ ہدایت انہوں نے آج اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی -انہو ںنے کہا کہ حکومت نے شہریوں کو حفظان صحت کے اصولو ںکے مطابق پیپر اینڈ کلاس والے شاپنگ بیگ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ پولیتھین کے مضراثرات سے اشیاء خوردونوش محفوظ رہ سکیں اور شہری ان جانے میں اپنی صحت نہ خراب کرتے رہیں -کمشنر نے کو بتایا گیا کہ 15مائیکرون کے معیاری شاپنگ بیگ استعمال کرنے کے لئے انجمن تاجران اور شہریوں کیلئے آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے جس کے باعث مضر صحت اور ممنوعہ پولیتھین بیگ کو بیچنے والو ںکے خلاف تادایبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی -مزید براں کمشنر کی ہدایت پر تینوں ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ساہیوال او رپاکپتن میں ایسے پولیتھین بیگ بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا جا رہا ہے -

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں