انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال نے زیر سماعت مقدمہ میں سیاسی جماعت کے چار کارکنوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا

منگل 6 دسمبر 2016 15:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) انسدا د دہشت گردی کورٹ ساہیوال کے جج شبیر حسین اعوان نے عدالت میں زیر سماعت مقدمہ میں ایک سیاسی جماعت کے چار کارکنوں وسیم دلاور ، صدیق منشاء ، سعید مستقیم اور شوکت بلوچ کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے ورنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کرکے پولیس یوسف والا کو ملزموں کو گرفتار کرکے 5جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے چاروںملزموں کے ضمانتی ذوالفقار علی اور اللہ دتہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان سے چار لاکھ روپے کی ریکوری کے لیے طلب کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملزموںنے 25جولائی 2015کو چک 5-53ایل میں فائرنگ کر کے پولیس پر دھاوا بول دیا پولیس کی دو سرکاری گاڑیوں کو آگ لگا کر جلا دیا تھا اور پولیس ملازمین سے اسلحہ چھین لیا تھا جس پر پولیس نے پچیس ملزموں کے خلاف مقدمہ -427-436-397-395-353-324ت پ اور7انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزموںکو گرفتار کر لیا تھا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہو رہی تھی کہ چار ملزم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مفرو ر ہو گئے ۔ غیر حاضری کی بنا پر عدالت نے ملزموںکی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں