وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتالوں میں سٹی سکین کی سروس مفت فراہم کر نے کا حکم دے دیا

سٹی سکین سر وس ساہیوال میں مفت فراہم کر نے کا صوبائی وزیر نے افتتاح کر دیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) صو بائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پبلک ہیلتھ اور ہائوسنگ پنجاب ملک ندیم کامران نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سٹی سکین یونٹ کو فری کر نے کا افتتاح کر دیا ار صوبائی وزیر نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صو بہ بھر کے تمام ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سٹی سکین کی سر وس فر شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ہم ساہیوال کے بعد نئی سٹی سکین مشینوں کی خریداری کے بعد صو بہ بھر کے صوبہ کے تمام ہسپتالوں میں سٹی سکین فری سروس شروع ہو جائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ ساہیوال کے ہسپتال میں ایک این جی او کی طرف سے سٹی سکین مریضوں کو ایک ہزار فیس کے ساتھ مفت سروس مہیا کی جا رہی تھی اب فری کر دی گئی ہے ۔ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے لئے ایک اور نئی سٹی سکین مشین فراہم کرنے کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 3ارب 28کروڑ رو پے کی لا گت سے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔اس مو قع پر کمشنر ساہیوال اور دوسرے افسر بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دا خلہ پر پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکیدار کے ٹول پلازہ کو ختم کر نے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایمر جنسی تک مریضوں کے دا خلہ پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں