وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال میں سی ٹی سکین مشین سرکاری نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:45

ساہیوال۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے دور ہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال میں سی ٹی سکین مشین سرکاری نہ ہونے اور این جی او کی طرف سے فی مریض ایک ہزار روپے فیس وصول کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال کو سی ٹی سکین مشین فراہم کر دی ہے جو آج ایک تقریب میں صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے ڈویژنل اور ضلعی افسران کی موجودگی میں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کی گئی ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے سی ٹی سکین مشین کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاہے کہ دو روز کے اندر مذکورہ مشین کی فراہمی سے ساہیوال اور گرد و نواح کے عوام کو جدید طبی سہولتیں حاصل ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی دلچسپی اسی طرح رہی تو ساہیوال کے سرکاری ہسپتالوں میں بہت جلد دیگر جدید طبی سہولتیں فراہم ہو جائیں گی او رعوام کو مفت علاج بھی فراہم ہو گا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں