محکمہ ٹریفک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہمارا مشن ہے، رشوت لینے والے اہلکار کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیاجائے گا،ڈی ایس پی ٹریفک

منگل 29 نومبر 2016 22:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد چوہدری نے کہاہے کہ محکمہ ٹریفک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ان کا مشن ہے۔ لائسنس فائل اور چالان کی مد میں رشوت لینے والے اہلکار کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیاجائے گا اگر کوئی بھی اہلکار رشوت میں ملوث پایاگیاتو اسے محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گزشتہ روزاپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں اخبا رنویسوںسے ایک ملاقا ت میں گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ساہیوال شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے وہ خود تمام روڈز کا وزٹ کریںگے اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے تاجروں اور دیگرمکاتب فکر سے مشاورت کرکے عملدرآمد کریںگے۔ انہوںنے کہاکہ ہائی سٹریٹ پر ٹریفک کے رش کو کنٹرول اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک اہلکاران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں انشا اللہ جلد ہی ہائی سٹریٹ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے شکایت دور ہوجائے گی۔ انہوںنے شہریوںسے اپیل کی کہ وہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے اپنی تجاویز دیں اور چالان کی مد میں رشوت طلب کرنے والے اہلکاروںکے خلاف ان کے دفتر میںآکر بلا جھجک شکایت کریں ان کی شکایت پر سخت ایکشن لیتے ہو ئے میرٹ پر انکوائری کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں