ساہیوال ،ٹریفک حادثات ،بیوپاری اور طالب علم جاں بحق، 12مسافر زخمی ،3عورتوں کی حالت نازک

منگل 29 نومبر 2016 16:49

ْساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک بیو پاری اور ایک طالب علم جاں بحق اور 12مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ساہیوال اولڈ ہڑ پہ روڈ پر چک 92سکس آر کے موڑ پر ایک رکشہ اور مو ٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجہ میں ایک بیو پاری محمد اسلم جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور ندیم اور عا بد مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چک 57ای بی کا ایف ایس سی کا طالب علم آصف جو مو ٹر سائیکل کے حادثہ میں زخمی ہو گیا تھا یہاں ہسپتال میں چل بسا ۔ایک اور حادثہ ساہیوال ملتان روڈ شر قی بائی پاس موڑ پر ایک بس اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجہ میں 10مسافر شدید زخمی ہو گئے جن میں 9عورتیں بھی شا مل ہیں زخمیوں کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ہے جن میں صاحب بی بی 20سالہ،حبیبہ 17سالہ،سمیرا 26سالہ تین عورتوں کی حالت نازک ہے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے۔متا ثرہ خاندان ایران میں زیارتوں کے بعد لاہور ائر پورٹ سے واپس لاڑکانہ جا رہا تھا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں