ساہیوال پٹرولنگ پو لیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے عا مر منیر ملزم جاں بحق

منگل 29 نومبر 2016 15:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2016ء) پٹرولنگ پو لیس کی حراست میں ایک ملزم کی پراسرار ہلاکت ملزم عا مر منیر کی مو ت پولیس تشدد سے ہوئی ہے ورثاء کا الزام ۔تفصیلات کے مطا بق سو موار کی رات کو جی ٹی روڈ پر سنپال چوک میں پٹرولنگ پولیس کے ایک آفیسر تجمل یعقوب سب انسپکٹر نے سر کاری گا ڑی میں بس سٹاپ پر کھڑے ایک نوجوان عا مر منیر کو شراب نو شی کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا تھا اور اس کے بعد تھانہ کسو وال میں عامر منیر کے خلاف شراب کی ایک بوتل رکھنے کا مقدمہ درج کرا دیا جس کے بعد شراب نو شی کے الزام کو درست ثابت کر نے کے لئے سول ہسپتال چیچہ وطنی سر کاری گا ڑی میں عا مر منیر کو لے کر گئے تو ہسپتال کی ایمر جنسی پر جب ڈاکٹروں نے عا مر منیر کو چیک کیا تو وہ سسک رہا تھا اور اس دوران وہ چل بسا ۔

(جاری ہے)

پولیس کسو وال نے عا مر منیر کے باپ منیر احمد چک 126پندرہ ایل کو اطلاع دی تو ورثاء نے عا مر منیر کی لا ش پر نشانات پائے اور احتجاج کیا جس پر پو لیس نے لا ش پو سٹ مارٹم کے لئے ہسپتال کے مر دہ خانہ میں پہنچا دی ہے اور پولیس کی ایک ٹیم اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے ۔پولیس نے اپنے مو قف میں بتایا ہے کہ عا مر منیر کی مو ت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے لیکن ورثاء نے پولیس کے مو قف کو مسترد کر دیا ہے اور قتل کا مقدمہ پٹرولنگ پولیس کے ذمہ دار افسروں کے خلاف درج کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔تا ہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کاروائی آگے بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں