ساہیوال معمولی تلخ کلامی پر دوافراد قتل ، دو شدیدزخمی

پیر 28 نومبر 2016 19:59

ساہیوال۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) گھرآنے سے منع کرنے اور بچوں کی معمولی تلخ کلامی پر دوافراد قتل جبکہ دوافراد شدیدزخمی۔

(جاری ہے)

قتل کی واردات کوٹ الہ دین گلی نمبر 11میں ہوئی یہاں پر علی نامی کا ارشاد کے گھر آنا جانا تھا اور ارشاد کے منع کرنے پر علی کو سخت رنج تھا اسی رنجش پر ملزم علی نے فائرنگ کرکے محمدارشاد کوقتل کردیا جبکہ مقتول کابیٹا اعجاز شدیدزخمی ہوا جسے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

قتل کی دوسری واردات 91/6-Rمیں ہوئی یہاں بچوں کی لڑائی پر معمولی تلخ کلامی ہوئی اور شہزاد نے فائرنگ کرکے سیماب کوقتل اورمسعود کو شدیدزخمی کردیا جسے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں