ساہیوال، ٹیچر کو گو لیاں مار کر قتل اور دوست کو شدید زخمی کر دیا گیا

پیر 28 نومبر 2016 19:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) نوا حی چک 91سکس آر میں ایک سکول ٹیچر سیماب کو گو لیاں مار کر قتل اور اس کے دو ست مسعود احمد کو شدید زخمی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کا پر نس شہزاد اکیڈمی جانے والی بچیوں کو تنگ کر تا تھا جس پر مسعود احمد نے اسے رو کا تو وہ مشتعل ہو گیا اور گھر سے بندوق اٹھا لایا تو ٹیچر سیماب نے صلح کرانے کی کو شش کی تو پر نس شہزاد نے فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ٹیچر سیماب مو قع پر جاں بحق جبکہ مسعود احمد شدید زخمی ہو گیا ۔پو لیس فرید ٹائون نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔زخمی معود احمد کی ہسپتال میں حالت نا زک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں