رو ٹری انٹر نیشنل کے گو رنر نے چو تھے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

پیر 28 نومبر 2016 16:58

ساہیوال28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء)روٹر ی انٹر نیشنل کے ڈسٹر کٹ گورنر میر عارف علی نے آج wبلاک سکیم نمبر 3میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا اور افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انکشاف کیا کہ ساہیوال میں چو تھا واٹر فلٹریشن پلانٹ نعمان امانت ٹرسٹ نے نصب کرایا ہے اور روٹری انٹر نیشنل کے تحت ساہیوال میں یہ چوتھا پلانٹ لگایا گیا ہے سب سے پہلے 2010میں واٹر فلٹریشن پلانٹ سکیم نمبر 2فرید ٹائون میں نصب کیا گیا تھا جس کے بعد دو سرا فتح شیر کالونی میں اور تیسرا جہاز گرائونڈ میں بھی ایک مخیر بیگم فقیر محمد کے عطیہ سے لگایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ صحت مند پا نی آب حیات کے مترادف ہے صحت مند پانی کے سبب 60فیصد بیماریاں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں اور رو ٹری انٹر نیشنل نے عزم کر رکھا ہے کہ ملک بھر میں فلٹریشن پلانٹ لگا کر ہسپتالوں کو ویران کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کار پو ریشن ساہیوال رضوان نذیر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے پا نی کی واٹر سپلائی ٹینکی سے نا صرف کنکشن دیا ہے بلکہ بجلی کا کنکشن بھی دے دیا ہے تا کہ عوام کو صاف ستھرا پا نی مہیا ہو سکے ۔انہوں نے نعمان امانت ٹرسٹ کے چئیر مین چو ہدری امانت علی کا شکریہ ادا کیا اور رو ٹری کلب ساہیوال کے چو ہدری سلطان محمود نے میونسپل کارپوریشن ،انتظامیہ اور ٹرسٹ کے چئیر مین کا فلٹریشن پلانٹ لگانے پر شکریہ ادا کیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں