منشیات کے سمگلر کو 8سال قیداور 1لاکھ رو پے جر مانہ کی سزا

پیر 28 نومبر 2016 16:58

ساہیوال28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال چو ہدری نذیر احمد نے منشیات کے سمگلر محمد جا وید بھٹی کو 8سال قید اور ایک لاکھ رو پے جر مانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جر مانہ مجرم کو مزید 6ماہ کی قید بھگتنا ہو گی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق عر صہ دو سال قبل چک 81/5.Rمیں چھا پہ مار کر پولیس تھانہ فتح شیر نے چو دہ سو گرام چرس بر آمد کر کے ملزم محمد جا وید بھٹی کو مو ٹر سائیکل پرمنشیات لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا اور مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں