عیاشی کا اڈہ چلانے سے منع کر نے پر محنت کش قتل ، فائرنگ سے اس کا 15سالہ بیٹے کو شدید زخمی

پیر 28 نومبر 2016 16:58

ساہیوال28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) کوٹ خادم علی شاہ گلی نمبر 11میں عیاشی کا اڈہ چلانے سے منع کر نے پر ایک محنت کش محمد ارشاد کو فائرنگ کر کے قتل اور اس کے 15سالہ بیٹے اعجاز کو شدید زخمی کر دیا زخمی اعجاز کو بیہو شی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں س کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد ارشاد کی بیوی نے محمد علی نکو سے مل کر عیاشی کا اڈہ بنایا ہوا تھا اس کا خاوند محمد ارشاد محنت مزدوری کر تا تھا جس نے کئی بار بیوی کو رو کا کہ وہ محمد علی نکو کو اپنے گھر آنے سے منع کیا تو اس کی بیوی نے مزاحمت کی جس پر آج پھر جھگڑا ہوا تو محمد علی نکو نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ فا ئرنگ کر کے محمد ارشاد کو قتل اور اس کے بیٹے کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس فرید ٹائون نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں