گورنرپنجاب سکیم نمبر 3 میں 28نومبر کو فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرینگے

اتوار 27 نومبر 2016 16:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء)گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ 28نومبر کو نعمان امانت ٹرسٹ کے زیر اہتمام نصب کیے گئے فلٹریشن پلانٹ سکیم نمبر 3ڈبلیو بلاک ساہیوال کا افتتاح کرینگے۔

(جاری ہے)

یہ پلانٹ نعمان امانت ٹرسٹ نے 23لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا ہے جس سے سکیم نمبر 3کے رہائشیوں کو صاف پانی کی سہولت مہیا ہوگی ۔ گورنر اپنی آمد کے بعد ضلعی انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں