ساہیوال میں ٹریفک حادثات دو طالب علموں سمیت چار جاںبحق، بارہ شدید زخمی

اتوار 27 نومبر 2016 16:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء) آج یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران دو طالب علموں سمیت چار افراد جاں بحق اوربارہ شدید زخمی ہو گئے اور چار افراد کی ہسپتال میں حالت تشویش ناک ہے۔ ہڑپہ اسٹیشن اورہڑپہ روڈ پر پل نہر لوئرباری دوآب پر موٹر سائیکل اور بیل گاڑی کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار دسویں جماعت کا طالب علم جنید جاں بحق اورر اسکا باپ عمر فاروق شدید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

ساہیوال اولڈ ہڑپہ روڈپر اڈا بوٹی پال کے قریب ایک کار الٹ جانے کے نتیجہ میں مامو کانجن کا بیوپاری محمد شریف جاں بحق جبکہ اس کے خاندان کے دیگر تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 9-120ایل کمیر کے قریب دو موٹرسائیکلوں کی ٹکرمیں کمیر کا (بی ،ای) نوجوان طالب علم محمد یونس بیس سالہ جاں بحق اسکا باپ بشیر احمد شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسری موٹر سائیکل کی سوار ساٹھ سالہ عورت مختاراں بی بی بھی جاں بحق اور اسکا بھتیجا محمد اقبال شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹریفک حادثات میں چار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں چک 9-90ایل کا محمد شفیق پاکپتن کا شہباز احمد پنتیس سالہ چک 6-86آر کے ارمان سولہ سالہ اور تنویر بتیس سالہ ، چک 5-76ایل کے حسنین سترہ سالہ او ر اسکی ماں سکینہ پنتالیس شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جن میں چار کی حالت نازک ہے ۔پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں