مسلم لیگی ایم این اے نے لاہور چمبہ ہائوس سے لاش کی برآمدگی سے لاعلمی کا اظہار کر دیا

کمرہ میں نے بک نہیں کرایا ، میرا نام استعمال ہوا تو قانونی چارا جوئی کا حق رکھتا ہوں ،چوہدری محمداشرف

اتوار 27 نومبر 2016 16:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف نے چمبہ ہائوس لاہور کے کمرہ نمبر26 سے برآمد ہونے والی لاش سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرنے والی عورت سمیہ انکے حلقہ انتخاب 9-150ایل کی رہنے والی ہے اور وہ ایک سیاسی ورکرہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چمبہ ہائوس کا کمرہ انہوں نے بک نہیں کرایا تھا اور نہ ان کے نوٹس میں ہے تاہم وہ خود اس معاملہ کی انکوائری کر رہے ہیں کہ اگر کسی نے میرا نام استعمال کیا ہے تو میں اس کے خلاف قانونی کاروائی کا حق رکھتا ہوں۔ انہوں نے یہ بات اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتائی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں