ساہیوال ڈویژن میں 723ملین روپے کی سرکاری واجبات کی وصولی کی جا چکی ہے ،کمشنر

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:34

ساہیوال۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) ساہیوال ڈویژن میںابتک 723ملین روپے کی سرکاری واجبات کی وصولی کی جا چکی ہے۔ اس امر کا انکشاف آج کمشنر ساہیوال ڈویژن کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ وصولی میں آبیانہ ‘زرعی انکم ٹیکس‘انتقال فیس‘رجسٹری فیس‘اسٹامپ فیس اورکیپٹل ویلیو ٹیکس کی مدات شامل ہیں۔

کمشنر نے حکم دیا کہ تمام ریونیو افسران اپنے متعلقہ علاقوں میں سرکاری واجبات کی وصولی کا عمل تیز کریں و رنہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جملہ مدات سمیت‘ آبیانہ کے کیسز میں تاوان کی وصولی کو بروقت یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں زیر بحث لایا گیا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سسٹم کی بدولت محکمہ مال میں مزید اصلاحات لانے کی ضرورت ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کو سفارشات بھیجی جا رہی ہیں اس ضمن میں کمشنر نے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی ہارڈ کاپی محفوظ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں میں ٹیکس کلچر اپنا کر قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ہمیں بھی چاہیے کہ ٹیکس خواہ کسی مد میں ہو بر وقت ادا کر کے ایک ذمہ دار اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔اجلاس میں ڈی سی اوساہیوال شوکت علی خان کھچی ‘ڈی سی او پاکپتن عرفان احمد سندھو‘اے ڈی سی جی اوکاڑہ محمد ریاض‘اے ڈی سی ساہیوال رضوان نذیر سمیت سات تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز‘ محکمہ انہار اور لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سنٹر کے انچارج موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں