ساہوال ،ضلع کچہری سے دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت منسوخ ہونے پر باب بیٹا گرفتار

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:19

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء)سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال شبیر حسین اعوان نے زیر حراست تین خطرناک ملزموں کو چھڑانے والے دہشت گردی کے مقدمہ کے دو ملزموںباپ بیٹا شاہد اقبال اور علی حسن کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی تو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 21مئی 2016کو جب پولیس کی گارد سنٹرل جیل ساہیوال سے گرفتار تین خطرناک ملزموں کو عدالت میں پیشی کے لیے لیکر گئی تو ملزموں نے پولیس والوں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر تین زیر حراست ملزموں کو چھڑا لیا تھا اور فرار ہو گئے تھے جس پر پولیس صدر اوکاڑ ہ نے 148-224-223-353-324اور149ت پ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کرکے پولیس نے چھ ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا اورتینوں مفرور چھرائے گئے ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا تھا جبکہ ملزموں کو چھڑانے اور دہشت گردی کی مبینہ واردات کے مرکزی ملزم شاہد اقبال اور علی حسن باپ بیٹا مفرور تھے اور دونوںملزموںکے خلاف صدر اوکاڑہ ، صدر گوگیراہ اور دیگر تھانوںمیں ڈکیتی ، قتل ، اغواء اور دہشت گردی کے 20 اورمقدمات بھی درج تھے ملزموں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی جسے عدالت نے منسوخ کر دیا اور پولیس صدر اوکاڑہ دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں