ساہیوال،فائیو وے چوک ڈاکوئوںنے بیوپاری کو لوٹ لیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) فائیو وے چوک ساہیوال میں بیوپاری شاہد حبیب سے دو ڈاکوئوںنے بیس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گزشتہ رات 10بجے موٹر سائیکل پر شاہد حبیب موکل کالونی ساہیوال سے اپنے بھائی کے گھر چک6-95آر جا رہا تھا کہ راستہ میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوںنے فائیووے چوک میں پستول دکھا کر روک لیا اور اسلحہ تان کر نقدی اورموبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے،پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں