انٹر تحصیل سپورٹس بیڈمنٹن چیمپئن شپ ،سنگل اور ڈبل اوکاڑہ نے جیت لی

جمعرات 24 نومبر 2016 21:09

ساہیوال۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)انٹر تحصیل سپورٹس میلہ کی بیڈمنٹن چیمپئن شپ سنگل اور ڈبل اوکاڑہ نے جیت لی ۔کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے باعث نہ صرف صحتمند معاشرہ تشکیل پاتا ہے بلکہ صحتمند سوچ بھی پیدا ہوئی ہے جس کے ذریعے سماج میں صبر‘تحمل اور برداشت کے مثبت جذبات قائم ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں منعقد کئے جانے والے مختلف 12 سپورٹس مقابلوں میں جس طرح کھلاڑیوں اور شائقین حصہ لے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔بابر حیات تارڑ نے کہا کہ خطہ ساہیوال زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے یہاں کے کھلاڑی قومی سطح پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکے ہیں۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آئندہ صوبائی اور قومی مقابلوں میں ساہیوال کے کھلاڑی ایک بار پھر علاقے کا نام روشن کریں گے۔تقسیم انعامات کی تقریب میں ڈی سی او شوکت علی کھچی ‘اے ڈی سی رضوان نذیر اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد کے علاوہ کھیلوں سے متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں