ساہیوال ڈاکوئوں نے 39لاکھ 40ہزار روپے کی نقدی ایک کار اور تین موٹر سائیکل چھین کر فرار

جمعرات 24 نومبر 2016 16:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) یہاں نواح میں ڈاکوئوںنے 39لاکھ 40ہزار روپے کی نقدی ایک کار اور تین موٹر سائیکل لو ٹ لی ۔گلشن نور ہائوسنگ کالونی ساہیوال میں ایک بیوپاری ذیشان سرور کے گھر پانچ ڈاکوئوںکا گروہ زبردستی گھس گیا اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی ، زیورات ، موبائل 18 لاکھ 30ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر گئے۔

ایک اور واردات چک4-74آر کے قریب ہوئی یہاں ڈاکوئوںنے نور شاہ یوسف والا روڈ پرناکہ لگا کر لیاقت اور حامد سے دو موٹر سائیکلیں ، پچاس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون اسلحہ تان کر لوٹ کر فرار ہو گئے۔کوڑے شاہ سیدن شاہ روڈ پر موضع کلیرا بھوڑ کے قریب ایک سرکاری اہلکار رائے محمد آصف کو پستو ل دکھا کر تین ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل اور نقدی 59ہزار0 70 روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ساہیوال ملتان روڈ پر چک 12-115ایل کے قریب کراچی کا کرنسی کا کاروبار کرنے والا طیب خاں لاہور سے واپس اپنی کار 204ایل ای ایف میں تین بیوپاریوں وزیر حسین ،مبشر اور محمد افضل کے ہمراہ ملتان جا رہے تھے تو پولیس کی ریوالو لنگ لائٹ والی کار میں سوار چار ڈاکوئوںنے پولیس کے روپ میں روک لیا اور اسلحہ تان کر بیس لاکھ روپے کی نقدی اور کار چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس غلہ منڈی، پولیس تھانہ نور شاہ ، پولیس تھانہ بہادر شاہ اور پولیس تھانہ کسووال نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں