ساہیوال،امتحانی سنٹروں پر آن لائن مانیٹرنگ سسٹم کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ، شفاف امتحانی سسٹم بن گیا

جمعرات 24 نومبر 2016 16:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد نے انکشاف کیا ہے کہ امتحانی سنٹروں کے مانیٹرنگ سسٹم آن لائن نصب کر کے مانیٹرنگ کرنے سے تجربہ کامیا ب رہا ہے اس لیے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پنجاب کے تمام بورڈ ز کو مانیٹرنگ سسٹم نصب کرکے امتحانی سسٹم کو شفاف بنایا جا سکتا ہے اور ساہیوال بورڈ آن لائن مانیٹرنگ سسٹم کو مرحلہ وار تمام سنٹروں تک پھیلائے گا انہوں نے ڈیرہ غازی خاں ، بہاولپور ، فیصل آباد اور سرگودھا کے بورڈز چیئر مینوں اور ساہیوال بورڈ کے افسروں سے ایک اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے سیکر ٹری بور ڈ ساہیوال ڈاکٹر ذوالفقار علی ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 27نومبر کو ریٹائرڈ ہونے والے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد نے ساہیوال بورڈ کی میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی اسناد پرنٹنگ کے بعد تقسیم طلباء اور طالبات میں شروع کر دی ہے جس سے طلباء اورطالبات کو آسانی پیدا ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیر ہ غازی خاں بور ڈ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر شفیق ، بہاولپور بورڈ کے چیئر مین پروفیسر رانا مسعود اختر ، سرگودھا بورڈ کے چیئر مین پروفیسر سراج الحق اور فیصل آباد بورڈ کے چیئر مین غلام محمد جھکڑ اور ڈائریکٹرکالجز پروفیسر قاضی عبدالناصر ، ساہیوال بورڈ کے کنٹرولر طاہر حسین جعفری اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے پرنسپل پروفیسر اخلاق حسین نے ریٹائرڈ ہونے والے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور ا نہیں لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ ملنے کو ان کی 36سالہ تعلیمی خدمات کا صلہ قرار دیا ۔

بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے بورڈ کے تین افسروں منصور احمد ، محمد یعقوب بھٹی اور پرویز خاں کو تحائف تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں